سوشل میڈیا کی دنیا میں بھی مولانا طارق جمیل نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

 معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز ہوگئے۔

نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

طارق جمیل نے جن اکاؤنٹس کو اپنے انسٹاگرام سے فالو کیا ہوا ہے ان کی تعداد صرف دو ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے لہٰذا اطبّاءکے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں۔

اپنے پیغام میں معروف مبلغ اسلام نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔