سوشل میڈیاکے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو عدالت نے نشانِ عبرت بنا دیا

سوشل میڈیاکے ذریعے خاتون کی تصویریں اور ویڈیوز شئیر کرکے بلیک میل کرنے کے الزام میں ملکی تاریخ میں  عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سات سال قید اور نوے ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔

مجرم افضال نے ایک خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز فیس بک اور وٹس ایپ کے ذریعے نشر کی تھیں جس کے نتیجہ میں مجرم کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ پرجون2020میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اورمقدمہ درج کرنے کے بعد مجرم کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔تفتیش کے دوران مجرم کے قبضے سے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کرلی گئی تھیں تاہم مجرم کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ سے مسترد ہوگئی تھی،اس پر راولپنڈی کی ٹرائل کورٹ نے مجرم کو سات سات قید کی سزا سنا دی ہے۔