سندھ مدرسة الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے کے قتل کامقدمہ درج

سندھ مدرسة الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے کے قتل کامقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمہ زین آفندی کی بیوہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بیوہ نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ شوہر کے ہمراہ گھر میں تھی صبح 4بجے شورشرابے کی آواز آئی،4افراد ہمارے کمرے کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے، ملزمان نے کمرے میں داخل ہوتے ہی زیور ات کا مطالبہ کیا۔

متن کے مطابق ایک ملزم میرے شوہر کو دھکیلتا ہوا دوسرے کمرے میں لے گیا،ملزمان نے ٹیبل پر رکھے میرے شوہر کے موبائل فون بھی اٹھا لئے،بیوہ نے کہاکہ شوہر کو دوسرے کمرے میں لے جانے والے ملزم نے گولی چلائی تو وہ بچ گئے،ملزم نے دوسرا فائر کیا تو وہ شوہر کے منہ پر لگا ۔