سرگودھا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

سرگودھا کے علاقہ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ماسٹرمائنڈمحمود اقبال گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کوپڑوسی ملک  سے آپریٹ کررہاتھا،دہشت گرد سرگودھا میں اہم تنظیم کے رہنما کو قتل کرنا چاہتے تھے،دہشت گرد پنجاب میں کارروائی کی منصوبہ بندی بھی کررہے تھے۔خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا،دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد،اسلحہ اور دیگر آشیا برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں میں مشرف، شاہد، نیاز عدیل، اسلم، بشارت اور محمد علی شامل ہیں۔دہشت گردوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انکو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے،تفتیش کے دوران دہشت گردوں سے اہم انکشافات کی امید ہے۔