سانحہ مچھ، ڈی سی کچھی اور ڈی پی او کو عہدے سے ہٹادیا گیا

 سانحہ مچھ پر ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ افسران کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرڈی سی اورڈی پی اوکوہٹایاگیا، سانحہ مچھ پروزیراعلیٰ بلوچستان نےافسران کوعہدےسے ہٹاتے  ہوئے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔  ڈپٹی کمشنرکچھی کوایس اینڈجی اےڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی۔

خیال رہے چند روز قبل ہزارہ برادری کے 11 کان کنوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعدلواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر دھرنا دے رکھا ہے جس پر ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک دھرنے میں وزیراعظم نہیں آئیں گے لاشوں کی تدفین نہیں کریں گے، دوسری جانب مریم نواز اور بلاول بھٹو بھی دھرنے میں تعزیت کے لیے گئے ہیں۔