دھند کے باعث کون کونسی موٹروے بند ہے؟موٹروے پولیس نے بتادیا

موٹروے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک جبکہ ملتان موٹروے  ملتان سے خانیوال تک  شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق  قومی شاہراہ پر بستی ملوک ،بہاولپور ،اور لودہراں میں دھند ہے، قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 50میٹر ہے۔شہری گاڑیوں کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،شہری  معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں، موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔