حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ کیلئے میلبورن سٹارز کے سکواڈ کو جوائن کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے رواں سیزن کیلئے میلبورن سٹارز کو جوائن کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق حارث رﺅف نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد گزشتہ شب نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ پہنچے جہاں وہ آج برسبین ہیٹ کے خلاف میچ کیلئے میلبورن سٹارز کے 17 رکنی سکواڈ میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ حارث نے پہلے پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں نمائندگی کی جس کے بعد وہ پاکستان شاہینز کا حصہ بن گئے تھے اور اب بگ بیش لیگ کھیلنے کیلئے آسٹریلیا پہنچے ہیں۔