بہاو پور میں 6 افرادنے لڑکی کو والد اور بھائی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناڈالا،واقعہ میں لڑکی کی قریبی رشتہ دار ہی ملوث نکلی

بہاولپور کے علاقہ حاصل پور میں چھ ملزمان نے18 سالہ لڑکی کو والد اور بھائی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناڈالا،زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی بھابھی بھی واقعہ میں ملوث نکلی،پولیس نے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سما نیوز کے مطابق والدہ  اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں لڑکی کی بھابھی بھی شامل ہے۔بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں  2 جنوری کی درمیانی شب چھ ملزمان نے والد اور بھائی کے سامنے گھر میں گھس کر 18 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کے دوران اہل خانہ پر تشدد بھی کیا گیا ۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں متاثرہ لڑکی کی بھابھی کو شامل تفتیش کیا، جس نے دوران تفتیش واقعے میں ملوث ہونے کا اقرار کرلیا اور بتایا کہ ملزمان اس کے ساتھی ہیں۔خاتون ملزمہ نے واردات منصوبہ بندی کے تحت کروائی، ملزم نصیر اور وسیم کو ریمانڈ کیلئے جبکہ ملزمہ نجمہ کو جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے چاقو اور موبائل فون برآمد ہوا ہے، دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔