بنوں میں پی ڈی ایم جلسہ، بنیادی مرکز صحت کچن میں تبدیل ، خاتون افسر سمیت ذمہ داران کو بڑی سزا مل گئی

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بنوں میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے کے لیے بنیادی مرکز صحت کو کچن میں تبدیل کرنےکا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بنیادی مرکز صحت کی خاتون میڈیکل آفیسر سمیت 10اہلکار معطل کردیے۔واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈی ایچ او بنوں کی سربراہی میں 2 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال کسی کے مہمانوں کی خاطر تواضع کے لیے نہیں ہے، سرکاری عمارتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔