بلاول بھٹو کے طیارے میں خرابی، کوئٹہ کیلئے روانہ نہ ہوسکے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری طیارے میں خرابی کے باعث کوئٹہ کیلئے روانہ ہو سکے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مرادعلی شاہ یوسف رضاگیلانی کے ساتھ کوئٹہ پہنچنے کی کوشش کررہاہوں۔طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث اترنا پڑادوسرا انتظام کررہے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ وزیراعظم سانحہ مچھ کے لواحقین کے مطالبات پورے کریں

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی قیادت آج سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار تعزیت کیلئے آج کوئٹہ جائے گی اور ورثا سے شہدا کی تدفین کی درخواست کی جائے گی ۔مریم نواز آج دوپہر وفد کے ہمراہ کوئٹہ کیلئے روانہ ہوں گی جبکہ عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جے یو آئی کاوفد بھی کوئٹہ جائے گا۔