خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گیس لیکج کے باعث ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق گیس لیکج کا افسوسناک واقعہ پانو روڈ پر کالج دوراہا کے قریب پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دم گھٹنے سے جان کی بازی ہارنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔