کرسمس پابندیوں پر نرمی کا نتیجہ ،سپین میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ،اگلے دس دن کےلئے نئی پابندیوں کا اعلان

سپین بھر میں کرسمس تہوار کے موقع پر لاک ڈاون میں نرمی کی گئی تھی۔ جس کے بعد مختلف علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا۔ 

کاتالان حکومت نے نئے انسدادِ کورونااقدامات کی منظوری دی ہے جو 7 جنوری سے 17 جنوری تک دس دن کے لیے نافذ ہونگے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظرصوبہ بھر میں نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔ شہریوں اپنے علاقوں تک محدود کرتے ہوئے بلا ضرورت میونسپلٹی چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزیرصحت البا ورگس کے مطابق یہ پابندی 7 جنوری سے شروع ہوکر 17 جنوری تک رہے گی اس دوران بلا ضرورت شہری اپنی میونسپلٹی نہیں چھوڑ سکیں گے۔ ضروری سامان کے علاوہ ہر قسم کے کاروبار بند رہیں گے۔شاپنگ مالز، جمز بند رہیں گے۔بند جگہوں پر کھیلوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ غیرنصابی سرگرمیوں کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کردیاگیاہے۔

400 میٹر سے بڑے کمرشل سینٹر مکمل طور پر بند رہیں گے۔بارز، ریسٹورنٹس پہلے کی طرح صرف ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی سروس فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ صرف ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کرنا ہوگا۔ 1000 کیپیسٹی والے تھیٹر، سینما گھر کنسرٹ ہال صرف 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے۔رات کو 10 سے صبح 6 بجے تک کرفیوں پہلے کی طرح نافذ رہے گا۔