چیئرمین نیب کی زیرصدارت اہم اجلاس،زیر سماعت ریفرنسز کا جائزہ لیا

 چیئرمین قومی احتساب بیور(نیب) جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب میں آنے والے ہر شخص کی عزت اور احترام کو یقینی بنایا جائے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انکوائریوں اورتحقیقاتی معیار کو مزید بہتر بنانےکاجائزہ اور فرانزک سائنس لیبارٹری کومزیدفعال بنانےکافیصلہ کیاگیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر مقدمات کی تیاری کے ساتھ پیروی کریں گے۔نیب افسران کی صلاحیتیں دورحاضرکےتقاضوں کےمطابق بنانےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔ 

چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات منطقی انجام تک پہنچانےکے لیے تمام وسائل بروئےکارلائےجائیں گئے، نیب ہیڈ کوارٹرزاورعلاقائی بیوروز کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائےگا، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ وہ زیروٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کریں اور نیب میں آنے والے شخص کی عزت واحترام کو یقینی بنایا جائے۔