پی ڈی ایم پریشان ڈیمو کریٹک موومنٹ بن چکی ہے: چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) پریشان ڈیموکر ٹیک موومنٹ بن چکی ہے، پی ڈی ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔

 رکن اسمبلی طلعت نقوی اور پارٹی وفودسے ملاقاتوں کےد وران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ  31 جنوری آ رہا ہے سب دیکھیں گےکہ اپوزیشن کے استعفے نہیں آئینگے،آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا، اپوزیشن ہر محاذ پر ناکامی کے بعد محفوظ راستے کی تلاش میں ہے۔

چوہدری سرور کا  کہنا تھا کہ اپوزیشن کو خود ہی پتہ نہیں وہ اسمبلیوں سے استعفے کب دے گی، ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنیکی سازشیں کر رہے ہیں، آج ملک میں امن و استحکام کیلئے سب کو ملکر کام کر نے کی ضرورت ہے، پاکستان مسلم لیگ (ق) سمیت تمام اتحادی حکومت کیساتھ متحد کھڑے ہوئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اصولی اور نظر یاتی سیاست کر رہے ہیں، نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔