پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 ماہ کے دوران کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

ملک میں کاروباری سرگرمیاں بڑھنے کی وجہ سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 12فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمارکے مطابق جولائی تا دسمبر 2020 تک پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 98 لاکھ ٹن رہی۔