جرمانے ادا نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزا پوری کرنے والے 652 قیدی رہا نہیں ہوسکے ہیں،قیدیوں کے ذمہ ساڑھے 44 کروڑ روپے کی رقم واجب الاداہے، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے قیدیوں کی رہائی کے لئے مخیر حضرات سے رابطہ کرلیاہے۔
سٹی 42 کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں 652 قیدی مسیحاوں کی مدد کے منتظر ہیں، لاہورکے 10 قیدیوں کے ذمہ ساڑھے 44 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، مختلف کیسز میں دیت اور دمن کی مد میں 79 قیدی ہیں جن کے ذمہ آٹھ کروڑ 69 لاکھ 67 ہزار9 سو75 روپے واجب الاد ہیں۔مختلف کیسز میں جرمانے کے مد میں 39 قیدیوں کے ذمہ چار کروڑ75 لاکھ 52 ہزارروپے ، 534 عام قیدی جو ڈگری یا نان نفقہ کے کیسز میں بند ہیں ان کے ذمے 30 کروڑ 80 لاکھ 51ہزارواجب الادا ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات نے جرمانوں کی ادائیگیوں کے لئے مخیرحضرات سے رابطہ کر کے فہرستیں فراہم کردی ہیں تاکہ ایسے قیدیوں کی مدد کی جا سکے۔