پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی، چینی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری پر معاملات طے پاگئے

 حکومت پنجاب نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، چینی کمپنیوں کے ساتھ علامہ اقبال اسپشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے لیے معامعلات طے ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں علامہ اقبال سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے حوالےسے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جس کی انھوں ںے منظوری دے دی۔

علامہ اقبال سپشل اکنامک زون میں چھ چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی جن کے لیے لاہور میں خصوصی ون ونڈو سنٹر بھی قائم کر دیاگیا ہے، نئی چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ 

خیال رہے مجموعی طور پر 200 چینی کمپنیاں ری لوکیٹ ہو کر پنجاب میں سرمایہ کاری کریں گی، جبکہ اب تک چینی کمپنیوں سے ایک ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری پنجاب آ چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چینی کمپنیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔