پاکستان شاہینز کا سکواڈ 7 جنوری کی شام آکلینڈ سے وطن واپس پہنچے گا

پاکستان شاہینز کا سکواڈ 7 جنوری کی شام آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہو گا اور بذریعہ دبئی 8 جنوری کی صبح 10 سے 11 بجے کے درمیان لاہور پہنچے گا۔ 

تفصیلات کے پاکستان شاہینزکے ہیڈ کوچ اعجاز احمد سمیت ٹیم میں شامل 13 ارکان ای کے 624 کی پرواز سے لاہور پہنچیں گے جن میں وہاب ریاض، عثمان قادر، عماد بٹ، عبداللہ شفیق، ذیشان ملک، حسین طلعت اور عماد بٹ لاہور شامل ہوں گے جبکہ کپتان روحیل نذیر سمیت 5 ارکان ای کے 614 کی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گے، فاسٹ باﺅلر موسیٰ خان، حیدر علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ بھی اسلام آباد پہنچیں گے، دانش عزیز اور محمد حسنین ای کے 600 کی پرواز سے کراچی پہنچیں گے۔ 

پاکستان کے کپتان بابراعظم اور شاداب خان بھی پاکستان شاہینز کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔ دونوں کرکٹرز انجریز کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں تھے۔ بابراعظم 8 جنوری کی 10 سے 11 بجے کے درمیان ای کے 624 کی پرواز سے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے،شاداب خان 8 جنوری کی رات 11 سے12 بجے کے درمیان ای کے 614 کی پرواز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے۔