وزیراعظم نہیں تو کم ازکم شیخ رشید مستعفی ہوں: حافظ حمد اللہ

جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم دھرنا متاثرین کے پاس کیوں نہیں جاتے؟وزیراعظم مستعفی نہیں ہوتے تو کم ازکم شیخ رشید کو مستعفی ہونا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملے ہوچکے ہیں،حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )پر تنقید کرتی ہے۔اس حکومت پر کوئی اعتبار نہیں کرتا ہے،حکومت ایک طرف گالیاں دیتی ہے اور چور چور کہا جاتا ہے،اس صورتحال میں نیب قانون میں  ترمیم کیسے ہوگی؟