’میں پی ایس ایل 6 کا حصہ نہیں بن سکوں گا‘ لیوک رونکی نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

 نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی لیوک رونکی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے بطور بیٹنگ کوچ خدمات سرانجام نہیں دے سکیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق لیوک رونکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”اگر مجھے نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں ادا نہ کرنا ہوتیں تو میں یقینا اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوتا۔ میں پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سپورٹ کروں گا اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں ایک بار پھر اس کا حصہ بھی بنوں گا۔“ 

واضح رہے کہ لیوک رونکی نے 2018ءسے 2020ءکے درمیان تین سیزنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بطور کھلاڑی اور مینٹور نمائندگی کی اور بطور کھلاڑی انہوں نے 31 میچز میں 36.42 کی اوسط کیساتھ 1,020 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار بھی ادا کیا۔