مہوش حیات کی سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں؟ جان کر یقین نہ آئے

 پاکستان کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات آج اپنی 38 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

چھ جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہونے والی اداکارہ مہوش حیات نے ماڈلنگ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ 2010 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ماں جلی کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ٹی وی اداکارہ رخسار حیات کے گھر پیدا ہونے والی مہوش حیات نے نہ صرف ڈرامہ بلکہ فلموں میں بھی خوب نام کمایا۔ اس کے علاوہ وہ گلوکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔ انہیں فنون لطیفہ کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر صدارتی تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔