مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیلئے چاروں صوبوں کو خط لکھ دیا گیا، لیکن وہ ہیں کہاں؟

 جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیلئے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو خط لکھ دیا گیا۔

مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے حوالے سے خط آئی جی خیبر پختونخوا نے لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور وہ خیبر پختونخوا پولیس کو مطلوب ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ لاڑکانہ کے مدرسے اشاعت القرآن میں چھپے ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہے۔