مائیکرو ویو میں کھانا گرم کرتے ہوئے درمیان میں اس طرح خالی جگہ چھوڑنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانئے وہ باتیں جو آپ کی زندگی آسان بنادیں گی

 لیتھوانیا کی ویب سائٹ Bored Pandaنے روزمرہ زندگی کے حوالے سے کچھ ایسی باتیں اپنی ایک رپورٹ میں شیئر کی ہیں جو زندگی کو آسان بنا دیں اور یہ باتیں تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس رپورٹ میں ویب سائٹ کی طرف سے مائیکروویو میں کھانا گرم کرنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگر آپ مائیکروویو میں کھانا گرم کرنے جا رہے ہیں تو پہلے پلیٹ کے درمیان میں کھانے کو ہٹا کر جگہ خالی کر دیں۔ اس طرح پلیٹ میں موجود تمام کھانا برابر گرم ہو گا۔ 

ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں مالٹاکھانے کا ایک حیران کن طریقہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ مالٹے کو اوپر اور نیچے سے کاٹنے کے بعد ایک طرف سے ایک کٹ لگائیں اور اس کٹ سے مالٹے کو کھولنا شروع کر دیں جیسے کسی گول لپٹی ہوئی چیز کو کھولتے ہیں۔ اس طرح مالٹے کی تمام قاشیں اس کے چھلکے پر لگی کھل کر سامنے آ جائے گی اور آپ آسانی سے انہیں کھا سکیں گے۔ 

ایک تصویر کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ سپرمارکیٹ کی ٹرالیوں میں جو لوپ (Loop)ہوتے ہیں وہ درحقیقت شاپنگ بیگ لٹکانے کے لیے ہوتے ہیں تاکہ اگر ٹرالی کے اندر گنجائش ختم ہو جائے تو آپ اس کے باہر شاپنگ بیگ لٹکا سکیں۔

کولڈڈرنک کو جلدی ٹھنڈا کرنے کے متعلق بھی ایک حیران کن طریقہ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کولڈڈرنک کی بوتل کو فریزر میں رکھنے سے پہلے اسے گیلے پیپر ٹاول (Paper Towel)سے لپیٹ دیں۔ اس طرح 10منٹ کے اندر آپ کا کولڈ ڈرنک ٹھنڈا ہو جائے گا۔

رپورٹ میں ایک تصویر میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر آپ اپنے کھانے کو زیادہ دیر تک گرم رکھنا چاہتے ہیں تو اسے کچن میں موجود مائیکروویو کے نیچے لگے دراز میں سٹور کریں۔

ایک اور زندگی آسان کرنے والا طریقہ یہ بتایا گیا ہے کہ ’پی نٹ بٹر‘ (Peanut butter)کے جار کو ہمیشہ الٹا کرکے رکھیں۔ اس طرح تیل جار کی اوپری حصے میں جمع نہیں ہو گا۔

اگر آپ کچھ دیر کے لیے اپنے کمپیوٹر سے دور جانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ سلیپ موڈ پر نہ جائے تو اس کے ماﺅس کو اپنی سوئیوں والی گھڑی کے اوپر رکھ دیں۔ اس کے سیکنڈز والی سوئی کی حرکت کی وجہ سے کمپیوٹر سلیپ موڈ پر نہیں جائے گا اور آپ کو واپس آ کر دوبارہ پاس ورڈ داخل نہیں کرنا پڑے گا۔

ہم ڈبے سے گلاس میں دودھ انڈیلتے ہوئے سوراخ کو نیچے کی طرف رکھتے ہیں تاہم اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ہم سوراخ کو اوپر کی طرف رکھیں تو اس طرح دودھ آرام سے نکلے گا اور اس کے چھینٹے باہر نہیں گریں گے۔یہی نہیں بلکہ اس طرح ڈبے پر آپ کی گرفت بھی مضبوط ہو گی۔