’عمران خان چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کا کوئی بندہ باہر نہ رہے‘ عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

 صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئی بھی بندہ باہر نہ رہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ خواجہ آصف، مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی دیگر قیادت کے خلاف کیس بہت مضبوط ہے، ان لوگوں نے خوب کرپشن کی ہے، عمران خان کی خواہش ہے کہ پی ڈی ایم کا کوئی بندہ باہر نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نتیجہ اس لیے صحیح نہیں آرہا کیونکہ وہ سب کا احتساب نہیں کر رہے ، کیا اب کرپشن بند ہوگئی ہے، وزیر اعظم کو چاہیے کہ اب کرپشن روکیں اور بہتری لے کر آئیں ۔