عثمان بزدار کا گزشتہ روز کورونا کاکوئی ٹیسٹ نہیں ہوا،فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ گزشتہ روز کورونا کاکوئی ٹیسٹ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ آج ہو گا،ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی جائے گی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صحت بہت بہتر ہے،عثمان بزدار آئسولیشن میں صوبے کے سرکاری امور سرانجام دے رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے،عثمان بزدار صحت یابی کیلئے دعاﺅں پرعوام کے شکر گزار ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب صحت یابی کے بعد عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔