شہر قائد میں دہشت گردی کا خطرہ، نیکٹا نے الرٹ جاری کر دیا

یشنل کاؤنٹرٹیرارزم اتھارٹی(نیکٹا) کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیاں شہرقائد میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہیں جو کراچی میں اہم سرکاری دفاتر کو نشانہ بناسکتی ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیاں آئندہ چند روز میں کراچی کی اہم سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہی ہیں۔ نیکٹا کی وارننگ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ افغان شہریوں کو پاکستان میں دہشت گردی کرانے کے لیے استعمال کر سکتی ہے

نیکٹا کی جانب سے محکمہ داخلہ،  آئی جی سندھ اور رینجرز حکام کو مطلع کر دیا گیا، وارننگ کے بعد کراچی میں پولیس، رینجرز اور سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہوگئے