جنوبی افریقہ کے خلاف کن نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا؟چار کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افريقہ کیخلاف ہوم ٹی20 سیریز میں شرجیل خان کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ نوجوان کرکٹر اعظم خان، سعود شکیل اور فاسٹ بولر حسن علی کا نام بھی زیر غور ہے۔

سمانیوز کے مطابق پی سی بی شرجیل خان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرا موقع دینے کا عندیہ دیا ہے ، بائیں ہاتھ کے بلےباز کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹی20 سیریز میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔دورہ جنوبی افریقہ کےدوران نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان، بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل اور فاسٹ بولر حسن علی کا نام بھی زیر غور ہے۔واضح رہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس کراچی میں ہوگا جبکہ ٹیم کےاعلان سے پہلےہیڈ کوچ مصباح الحق اورکپتان  بابراعظم سے مشاورت ہوگی۔