جلسے کرنا میرا کام ہے،تمام سکولز کا دورہ نہیں کرسکتا،وزیرتعلیم سندھ کا انوکھا بیان

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن ہوں، جلسے کرنا میرا کام ہے،صوبے کے تمام سکولز کا دورہ نہیں کرسکتا۔

جیو نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ تعلیم سے متعلق  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سکولوں سے متعلق سوالات کیے تو سعید غنی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں، جلسے کرنا میرا کام ہے،صوبے کے تمام سکولز کا دورہ نہیں کرسکتا، ایک چار دیواری میں ایک سے زائد غیر ضروری سکولز ہیں تو بند کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے سوال کیا کہ  آپ نے  بند سکولز کھلوانےکے لئے کتنا کام کیا؟سعید غنی نے جواب دیا کہ   49 ہزار سکولز کا دورہ کرنے والا سپرمین ہی ہوگا۔