‘بڑا کپتان بنا پھرتا ہے، اب کرکٹ میں بھی فیل ہوگیا’ احسن اقبال کا وزیراعظؐم پر طنز

سلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ بڑا کپتان بنا پھرتا ہے جو اب کرکٹ میں بھی فیل ہو گیا ہے، ورلڈ کپ آپ نےنہیں جاویدمیانداد،وسیم اکرم ،انضمام،محمدمشتاق نےجیتاتھا، یہ خارجہ پالیسی،کشمیر کادفاع کرنےمیں فیل اوراب کرکٹ میں بھی فیل ہوگئے۔ 

بنوں میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو بھی قوم سے وعدے کیے تھے وہ ہر وعدہ جھوٹا نکلا اور ہر وعدے پر یوٹرن لیا۔ ہمارے آنے سے پہلے یہاں دہشت گردی عروج پر تھی, دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے لوگوں نے دیں، ہر روز بنوں کے لوگ اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے تھے لیکن نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان بنا کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ 

انہوں نے کہا  کہ حکومت میں آنے سے پہلے کہتے تھے کہ عمران خان آئے گا دو سو ارب ڈالر لائے گا لیکن کہاں گئے وہ دو سو ارب ڈالر؟ ان کا دوغلا چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔ یہ کہتے تھے کہ قرضہ نہیں لوں گا خودکشی کر لوں گا، پروٹوکول نہیں لوں گا سائیکل پر آفس جایا کروں گا لیکن آج ان کا ہیلی کاپٹر سائیکل سے بھی سستا ہوگیا ہے۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، آج غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔ ہزارہ کمیونٹی لاشیں سڑک پررکھ کربیٹھےہیں،حکومت کومرہم رکھنےکی توفیق نہیں،حکومت کوعوام کی فکرہوتی تو ہزارہ کےلوگوں کےپاس جاتےاوران کے زخموں پر مرہم رکھتے لیکن ان کے  مشیر وہاں جا کر پوچھتےہیں کہ عمران خان کوئٹہ آئیں گےتوکیافائدہ دوگے؟

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں بندتھیں ،کاروباربندتھے،نوازشریف نےاندھیروں کوروشنی میں بدلنےکاوعدہ کیا۔ 2018 میں ہمارےمینڈیٹ پرڈاکانہ ڈالاجاتاتوسی پیک آج لاکھوں روزگارپیدا کررہاہوتا۔