اٹلی میں ڈیلیوری ڈرائیور کو اوباش جوانوں اور بچوں نے لوٹ لیا لیکن پھر کیا ہوا ؟ جان کر آپ بھی مقامی لوگوں کی تعریف کریں گے

اٹلی میں ڈیلیوری ڈرائیور کو چند اوباش جوانوں اور بچوں نے مل کر لوٹ لیا لیکن پھر اس افسوسناک واقعے کا سن کے وہاں کے لوگوں نے ڈیلیوری ڈرائیور کی بھرپور مدد کردی جبکہ پولیس نے اوباش نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔

تفصیل کے مطابق اٹلی کے شہر ناپولی میںڈیلیوری ڈرائیور ایک جگہ ڈیلیوری کرنے جا رہا تھا کہ راستے میں بچوں سمیت کئی افراد نے مل کر اس پر تشدد کیا اور اس سے نقدی اور موٹر سائیکل بھی چھین لی ۔

جب ایک مقامی تنظیم کی جانب سے واقعہ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی گئی تو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک تحریک چلا کر متاثرہ شخص کے لیے نیا موٹرسائیکل خریدنے کے لئے پیسے جمع کیے۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس بات نے اسے بہت متاثر کیا ہے کہ لوگ کس طرح اس کی مدد کو آئے ہیں۔ واقعہ کے بارے اس کا کہنا تھا کہ اس کو بہت غصہ ہے لیکن اس کے ساتھ اسے افسوس بھی ہے کہ لوٹنے والوں میں بچے بھی ہیں۔ پولیس نے موٹرسائیکل برآمد کر کے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ دائر کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔