’آنکھیں بند کرکے دریا میں چھلانگ نہیں لگاسکتے، ضمنی اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ ہوگا‘

سلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آنکھیں بند کرکے دریا میں اتر جائیں، ضمنی اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ شروع ہوگا اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت مستعفی نہیں ہوجاتی۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری نہیں ہے، پیپلز پارٹی استعفوں کیلئے جس وقت کا انتخاب کرتی ہے وہ درست ہے، پی پی دھرنے کی مخالف ہے لیکن ان کے موقف میں لچک بھی موجود ہے۔