اسامہ ستی قتل کیس کے بعد آئی جی اسلام آباد کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا

اسامہ ستی قتل کیس کے بعد وفاقی دارالحکومت کے آئی جی عامر ذوالفقار کو تبدیل کردیا گیا۔

اسامہ ستی قتل کیس کے بعد آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کو تبدیل کرکے ان کی جگہ قاضی جمیل الرحمان کو آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔ قاضی جمیل الرحمان 20 ویں گریڈ کے افسر ہیں جو اس سے پہلے خیبر پختونخوا میں  تعینات تھے۔

نجی ٹی وی  اے آر وائی نیوز کے مطابق اسامہ ستی قتل کیس کے بعد یہ مطالبہ کیا جارہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے اندر سے بھی آئی جی کی تبدیلی کیلئے شدید دباؤ تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، ان وارداتوں میں تین سے چار افراد قتل ہوئے جس کے بعد آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔