ہوٹل کے باتھ ٹب سے 23 سالہ ایئرہوسٹس کی لاش برآمد، 11 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا

فلپائن میں ایک ہوٹل سے 23سالہ ایئرہوسٹس کی لاش برآمد ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 23سالہ مقتولہ کا نام کرسٹین انجلیکا ڈیکرا تھا جس کی لاش ہوٹل کے کمرے میں باتھ ٹب سے برآمد ہوئی۔ مبینہ طور پر کرسٹین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار اگیا۔ پولیس نے اس سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 11مردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرسٹین کی موت کا واقعہ فلپائن کے شہر میکاتی میں نئے سال کے تہوار پر پیش آیا۔ کرسٹین ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ساتھ مقیم تھی اور نئے سال کا تہوار منا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق جن 11مردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ اس وقت کرسٹین کے ساتھ تھے جب اس کی موت واقع ہوئی۔کرسٹین کے پورے جسم پر خراشوں اور تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔