ہماری فضائی حدود قطری طیاروں کی آمد کی منتظر ، مصر نے اعلان کردیا

مصر بھی سعودی عرب کی طرح قطر کے طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کےلئے تیار ہے، بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر بھی سعودی عرب کی طرح قطر کے طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ قاہرہ حکومت اصولی طور پر دوحہ کے ساتھ ہوابازی بحال کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درامد مصر کی جانب سے متعدد مطالبات پر موقوف ہو گاجن کا جائزہ ایک مصری کمیٹی لے رہی ہے۔ یہ کمیٹی سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے ساتھ رابطے میں ہے۔یہ پیش رفت منگل کے روز سعودی عرب کے ضلع العلا میں منعقد ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہ اجلاس کے آغاز سے قبل سامنے آئی ہے۔