کراچی پیکج میں شامل پہلا منصوبہ مکمل، بلاول بھٹو آج افتتاح کریں گے

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج کورنگی میں ابراہیم حیدری پر کراچی کے دوسرے پیپلز سکوائر کا افتتاح کریں گے، ابراہیم حیدری کورنگی کو ملاح سکوائر کا نام دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ذوالفقاربھٹوکی سالگرہ پرکورنگی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا تحفہ دیں گے ، کراچی پیکج میں شامل پہلا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے ، جس کا بلاول بھٹوآج افتتاح کریں گے۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ابراہیم حیدری میں کراچی کادوسراپیپلزسکوائرمکمل ہوگیا ، ابراہیم حیدری کورنگی کوملاح سکوائرکانام دیاگیاہے، ملاح پیپلزسکوائرآج سے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ ماضی میں بلدیاتی حکومتوں نے اس مقام کونظراندازکیا ، 14اگست 2020کواولڈسٹی ایریامیں پہلے پیپلزسکوائرکا افتتاح کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں ترقیاتی کام کر رہی ہے، تیسرے پیپلز سکوائر کا افتتاح بہت جلد ملیر کھوکھرا پار میں کیا جائے گا۔ سندھ حکومت صوبے میں ترقیاتی کام کر رہی ہے۔