کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستانی باﺅلرز کا ایک اور شرمناک کارنامہ

 پاکستان کرکٹ ٹیم کی باﺅلنگ لائن نے نیوزی لینڈ کیخلاف کرائسٹ چرچ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اور شرمناک کارنامہ سرانجام دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی باﺅلنگ لائن نے وائیڈز کی مد میں 17 رنز دئیے جو کسی بھی اننگ میں پاکستانی باﺅلرز کی جانب سے دئیے گئے وائیڈ کے سب سے زیادہ رنز ہیں، قومی کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل تین مرتبہ اننگز میں 15، 15 وائیڈ رنز دئیے تھے۔

ایک اننگ میں سب سے زیادہ وائیڈ رنز کے عالمی ریکارڈ کی تعداد 21 ہے، انگلینڈ نے 2019ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف اورویسٹ انڈیز نے 2008ءمیں آسٹریلیا کے خلاف وائیڈ کے 21,21 رنز دئیے تھے۔