وسیم اکرم سربالہ کب بنے تھے؟ بچپن کی نایاب تصویر شیئر کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے لقب سے مشہور وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی وہ تصویر شیئر کردی جب وہ ایک شادی میں سربالہ بنے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جو انہیں ان کی والدہ نے بھیجی ہے۔ مذکورہ تصویر میں وسیم اکرم دولہے کے ساتھ سربالہ بنے بیٹھے ہیں جبکہ تصویر میں ان کی عمر بھی کافی کم ہے۔ 

وسیم اکرم نے ماضی کی یہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’یہ تصویر میرے ماموں کی شادی کی تقریب کی ہے جو میری والدہ نے بھیجی ہے۔ اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے تو مجھے تمام نقد رقم اپنے پاس رکھنے کی ضرورت تھی اور گھڑ سواری بھی شامل تھی، یہ وہ وقت تھا جب میں پہلی بار سربالہ بنا تھا۔‘