بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر اور مقامی گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان جنسی ہراسانی سے متعلق الزامات کا معاملہ عدالت میں ہے جس کا فیصلہ آنا باقی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے ٹویٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے ” آسک علی ظفر “ کے نام سے خصوصی سیشن کیا جس میں مداحوں نے میشا شفیع سے متعلق بھی سوالات پوچھے جس کا جواب انہوں نے نہایت ہی چالاکی سے دیاہے ، وہ کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ گئے ۔
مظہر نامی صارف نے علی ظفر سے سوال کیا کہ ” جب آپ میشا شفیع کا نام سنتے ہیں توان کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے ؟“ ۔ صارف کے سوال کو علی ظفر کی جانب سے ان دیکھا نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے نہایت چالاکی کے ساتھ جواب دیتے ہوئے اپنے پرانے گانے ” چل دل میرے ، چھوڑ یہ پھیرے ، دنیا جھوٹی لوگ لٹیرے “ کا لنک شیئر کر دیا ۔ علی ظفر کا یہ گانا دراصل دنیا میں لوگوں کے رویوں اور لالچ پر مبنی ہے ۔