مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کے گرد گھیراتنگ،اہم رہنماؤں کے خلاف ریفرنس دائر

نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کے چار قریبی ساتھیوں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا، ملزمان میں محمد ارسلان، محمد فاروق، قیصر عباس اور موسی خان شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نےتفتیش  مکمل ہونے کے بعد نیب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے،مولانا فضل الرحمان کے مبینہ چار قریبی ساتھیوں کے خلاف انکوائیریاں جاری تھیں جن پر آمدن سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے، بھرتیوں میں اقربا پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے من پسند افراد اور اپنے رشتہ داروں کو ترجیح دینے اور انھیں بھرتی کرنے سمیت مختلف منصوبوں میں خرد برد کے الزامات ہیں۔نیب ریفرنس کے مطابق موسی خان نے مختلف منصوبوں میں خرد برد کی جبکہ غیر قانونی طریقے سے اپنے بیٹے اور بھتیجے جو کہ اسکا داماد بھی ہے، کو بھرتی کیا۔