ممبئی کے ہوٹل پر چھاپہ، ایک اور بھارتی اداکارہ منشیات سمیت پکڑی گئیں

بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے بھارتی فلموں کی اداکارہ کو لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کے ساتھ گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی منشیات سمگلنگ کی اطلاع پر ہفتے کی رات کو ممبئی کے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں اداکارہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تاہم ڈرگز سپلائر سعید فرار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو 400 گرام ایم ڈی منشیات کے ساتھ پکڑا گیا ہے جس کی مالیت 8 سے 10 لاکھ بھارتی روپے ہے۔بھارتی ادکارہ کو اتوار کو کئی گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد رہا کیا گیا تاہم آج اداکارہ کو این سی بی کے دفتر میں تفتیش کیلئے لایا گیا جہاں ان سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔اس موقع پر اداکارہ نے چہرہ اپنے دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی شناخت شویتا کماری کی نام سے ہوئی ہے جو کہ مقامی فلم نگری کی اداکارہ ہیں۔

خیال رہے کہ این سی بی نے بالی وڈ میں منشیات کیس میں متعدد صف اول کی اداکاراو¿ں کو طلب کیا تھا جن میں دپیکا۔ سارہ اور دیگر شامل ہیں جبکہ کئی سپر اسٹارز بھی تحقیقات کے نرغے میں آئے ہیں۔