’فوج جنگ کیلئے تیار رہے‘ چینی صدر نے حکم دے دیا

 چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹریننگ میں تیزی لائے اور جنگ کیلئے تیار رہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق رواں برس چین کی فوج کیلئے نیا قانون نافذ کیا جا رہا ہے جس کے تحت اس کی طاقت میں مزید اضافہ ہوجائے گا، چینی صدر نے نئے قانون کے پہلے آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔ اس آرڈر کے تحت پیپلز لبریشن آرمی (چینی فوج) کی ٹریننگ کو ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ چینی فوج کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ٹریننگ کے طریقہ کار میں جدت لائے اور حقیقی جنگی ماحول میں تربیت کرے۔