عائشہ عمر نے مختصر لباس پہن کر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ہنگامہ برپا ہو گیا ، صارفین کی تنقید پر اداکارہ بھی بول پڑیں

پاکستان کی معروف اداکارہ نے ” لکس سٹائل ایوارڈز “ کی ورچوئل تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے تحفے میں ملنا والا منفرد نیلے رنگ کا مختصر لباس زیب تن کیا ، اداکارہ نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جسے دیکھ کر صارفین تلخ کمٹنس پر اتر آئے لیکن آگے سے جواب بھی مل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020 کے اختتامی دن پر ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ورچوئل تقریب کے لیے منفرد لباس پہنا۔لک عائشہ عمر نے بعد ازاں اپنے لباس کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں مذکورہ لباس فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی دو نئی لڑکیوں نے تحفے کے طور پر دیا تھا۔

سعد نامی صارف نے اداکارہ کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” شہرت ملنے کے بعد کپڑے کیوں اتر جاتے ہیں جسم سے ؟ ، کوئی میری رہنمائی کرے ۔“