خسروبختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف اثاثوں سے متعلق کیس ناقابل سماعت قرار

لیکشن کمیشن آف پاکستان نے خسروبختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں سے متعلق کیس کو ناقابل سماعت قراردیدیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن اسمبلی خسروبختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں سے متعلق کیس کی ،الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاربھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوگیا،الیکشن کمیشن نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کو ناقابل سماعت قراردیدیا۔