جوبائیڈن خطے اور مسئلہ کشمیر سے واقف ہیں ،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن فارن پالیسی کے معاملات پر تجربہ رکھتے ہیں ،جوبائیڈن خطے اور مسئلہ کشمیر سے واقف ہیں ،جوبائیڈن نے کشمیری کے معاملے پر آواز بلند کی تھی،انسانی پہلو پر ہی امریکااوریورپ موثر آواز اٹھاتے ہیں ،امریکا،یورپ کے آواز اٹھانے سے امید کی کرن پیداہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قوم مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہو کر بات کررہی ہے،مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کا ایک موقف ہے،آج متفقہ طور پر پیغام جانا اہم ہے، بھارت جبر سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش نہیں کرسکتا،بھارت نے مظالم کی جتنی بھی کوشش کی کشمیریوں نے نا کام بنادی ،کشمیری مظالم سہ کر آزادی کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں،سید علی گیلانی کی قربانی سے ہم سب واقف ہیں،آسیہ اندرابی اور ان کے شوہر آج بھی حق کےلئے لڑرہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپرپوری قوم کاایک ہی موقف ہے،مسئلہ کشمیرپرحکومت اوراپوزیشن ایک پیج پرہیں،ان کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیرکے رہنے والے کرب کی زندگی بسرکررہے ہیں،بھارتی ظلم وجبرکے باوجودکشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کی وکالت کررہا ہے، کرتا رہے گا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم نے حریت رہنما علی گیلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز دیا،اقوام متحدہ میں آسیہ اندرابی کے حق میں آواز بلند کی ہے،آسیہ اندرابی کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت لاک ڈاؤن اورجبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلہ نہیں توڑ سکا، دہلی پر آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ مسلط ہے،72 سال سے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں ،بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی پوری قیادت اس سے نالاں ہے۔