بالی ووڈ کے معروف مسلم ڈائریکٹر نے شادی کرلی، بیگم کی تصویر دکھانے سے گریز

 بالی ووڈ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور فلم ’سلطان‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے شادی کرلی۔

بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار علی عباس ظفر رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور اس کا اعلان انہوں نے خود ہی انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے کیا۔

علی عباس ظفر نے بیگم کا ہاتھ تھامے تصویر پوسٹ کی ہے جس پر لکھا ہے ’بسم اللہ‘ تاہم تصویر میں واضح نہیں کہ ان کی دلہن کون ہیں۔