انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج آغاز پر تیزی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 15 پیسے کا ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 686 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں 79 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 44 ہزار 766 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔