آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے سو لوگ جاں بحق ہو گئے

آسٹریا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین ہزار 112افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ 100 لوگ جاں بحق ہو گئے ۔

 گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریا کے شہر برگن لینڈ میں کورونا سے تین اموات ہوئیں جبکہ 89افراد وائرس کا شکار ہوئے ،کینٹن میں کورونا سے نو لوگ انتقال کر گئے جبکہ 137افراد کو متاثر ہوئے ،لوئر آسٹریا میں 12افراد جاں بحق اور 274کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ،بالتر آسٹریا میں سات افراد جاں بحق جبکہ 213افراد متاثر ہوئے اور سالز برگ میں چھ لوگ کورونا سے انتقال کر گئے جبکہ 645افراد وائرس کا شکار ہوئے ،ٹائرول میں کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 174افراد وائرس میں مبتلا ہوئے اور ووروربرگ میں دو اموات کے ساتھ ساتھ 222 افراد کورونا کا شکار ہوئے ۔