یہ میری تیسری نہیں، دوسری شادی ہے: نادیہ خان بھی بول پڑیں

معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اپنی شادی کے متعلق مختلف خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے۔ دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی نادیہ خان نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں جس پر خبریں تھیں کہ یہ نادیہ کی تیسری شادی ہے تاہم سوشل میڈیا پر نادیہ خان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میری تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے۔