پیشی پر آئے شہباز شریف نے کس کو فون گھمادیا؟

ومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لندن فون گھمادیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر شہباز شریف نے لندن فون کیا اور اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بات کی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم کی خیریت دریافت کے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور اہلیہ نصرت شہباز سے بھی بات کی۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں پیش کیا گیا تھا۔ شہباز شریف نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا اختیار استعمال کریں اور میڈیکل بورڈ تشکیل دیں ۔