پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپر لیک ہونے کا معاملہ،اہم فیصلہ سامنے آگیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پیپر لیک ہونے کے معاملہ کے بعد رواں ہفتے ہونے والے تمام انٹرویومنسوخ کردئیے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نواز خالد کا کہنا ہے کہ انٹرویو کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،تحریری امتحانات ملتوی کرنے ہیں یا نہیں اس کے حوالے سے فیصلہ کل(منگل کو)ہوگا۔واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپر آؤٹ ہونے کا واقعہ سامنے آیا تھا ،واقعہ میں ملوث پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازم سمیت دیگر ملزمان کو گرفتارکیا گیا تھا ،جنہوں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ لاکھوں روپے لیکر پرچہ آؤٹ کرتے تھے،ملزمان سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔